Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / بھو جا ائےر طےارہ حادثہ ،سپرےم کورٹ نے حادثے کی ذمہ دار انتظامیہ کو قرار دےدےا

بھو جا ائےر طےارہ حادثہ ،سپرےم کورٹ نے حادثے کی ذمہ دار انتظامیہ کو قرار دےدےا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ نے بھوجا ایئر طیارہ حادثے میں ایئرلائن کی انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دے دیا عدالتِ عظمیٰ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بھوجا ایئر لائن کے حادثے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے آغاز میں تفتیش کاروں کی جانب سے حادثے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ طیارے کا پائلٹ اور عملہ کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور سمیو لیٹر ٹریننگ نہیں دی گئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارے کے پائلٹ کو مسافر ایئر لائن کا تجربہ تھا نہ ہی متعلقہ تربیت دی گئی تھی، جبکہ عملے کے پاس موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کی بھی صلاحیت موجود نہیں تھی۔تفتیش کاروں کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جو طیارہ پرواز کے لیے استعمال کیا گیا تھا وہ مسافروں کے لیے منظور شدہ نہیں تھا، جبکہ بھوجا ایئرلائن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے لائسنس کے قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے تھے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھوجا ایئرلائن انتظامیہ نے سی اے اے کی اجازت کے بغیر فلائٹ آپریشن شروع کیا اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔خیال رہے کہ 20 اپریل 2012 کو کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے بھوجا ایئر لائن کا طیارہ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے سے چند منٹ قبل حادثے کا شکار ہوگیا تھا

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: