Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بھارت؛ریاست اترکھنڈ میں بس گہری کھائی میں گرگئی، 40 سے زائد مسافر ہلاک

بھارت؛ریاست اترکھنڈ میں بس گہری کھائی میں گرگئی، 40 سے زائد مسافر ہلاک

نئی دلی(فارن ڈیسک)بھارتی ریاست اترکھنڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترکھنڈ کے ضلع پوری گھروال کے علاقے دھوما کوٹ میں مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث 40 سے زائد مسافر ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا جس کے دوران 20 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔گھروال کے کمشنر دلیپ جوالکر کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ہلاک افراد کی تعداد میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: