Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / افغان طالبان مسئلے کا حل پاکستانی مدد کے بغیر ناممکن ہے،اشرف غنی

افغان طالبان مسئلے کا حل پاکستانی مدد کے بغیر ناممکن ہے،اشرف غنی

کابل(فارن ڈیسک)افغان صدر اشر ف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ملکر دہشتگردی کاخاتمہ کرینگے،دونوں ممالک میں ایک منفرد تحریری معاہدہ طے پانے کے قریب ہے،جس کا فریم ورک بنا لیا گیا ہے،افغان طالبان مسئلے کا حل بھی پاکستانی مدد کے بغیر ممکن نہیں،افغانستان میں قیام امن میں پاکستان کے کردار کو ایک بار پھر تسلیم کیا گیا ہے۔اتوار کو دارالحکومت کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ملکر دہشتگردی کاخاتمہ کرینگے،دونوں ممالک میں ایک منفرد تحریری معاہدہ طے پانے کے قریب ہے،جس کا فریم ورک بنا لیا گیا ہے،افغان طالبان مسئلے کا حل بھی پاکستانی مدد کے بغیر ممکن نہیں،افغانستان میں قیام امن میں پاکستان کے کردار کو ایک بار پھر تسلیم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کا مسئلہ صرف اور صرف پاکستان کی مدد سے حل ہو سکتا ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان میں تحریری فریم ورک طے پا گیا ہے،دونوں ممالک میں دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر بات آگے بڑھی ہےاور بہت جلد میڈیا کو اس سے آگاہ کیا جائےگا

About Admin

Check Also

تصویر لیک معاملہ،تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر حنیف عباسی اٹک جیل منتقل

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے سے نواز شریف کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: