Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / افریقی غاروں میں نارنجی رنگت کے انوکھے مگرمچھ

افریقی غاروں میں نارنجی رنگت کے انوکھے مگرمچھ

مغربی افریقا کے علاقے گبن کے غاروں میں رہنے والے مگرمچھوں کی بدلتی رنگت نے سائنس دانوں کو حیران کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقا کی ریاست گبُن کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے 40 مگرمچھ میں سے 4 کی بدلتی رنگت نے سائنس دانوں کی توجہ حاصل کرلی۔ چاروں مگرمچھوں کی رنگت نارنجی ہوگئی ہے۔ سائنس دان جب گبن کے غاروں کے نزدیک پہنچے اور مگرمچھ پر ٹارچ کے ذریعے روشنی ڈالی تو مگرمچھ کی سرخی مائل آنکھوں نے انہیں پریشان کردیا۔
سائنس دانوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ گبن کے مگرمچھ کے خاندان میں سے 36 مگرمچھ تو سمندر کے نزدیک ہی رہتے ہیں اور زیادہ وقت زیر آب گزارتے ہیں اور ان کی رنگت بھی قدرتی ہے لیکن غار میں رہنے والے 4 مگرمچھوں کی رنگت تبدیل ہو کر نارنجی ہوچکی ہے جو کہ حیران کن امر ہے۔ اس راز کو پانے کے لیے سائنس دانوں کی ٹیم نے کئی روز غار کے آس پاس گزارے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مگرمچھوں کی بدلتی رنگت کی وجہ غاروں میں روشنی کی کمی اور چمگاڈروں کی موجودگی ہے۔ غار میں چمگاڈر ہی مگر مچھ کی خوراک بنتی ہیں لیکن اس بات کے امکانات کم ہیں کہ ان کی وجہ سے مگر مچھ کی رنگت نارنجی ہوگئی۔افریقا کے ایک غار میں رہنے والے چار مگرمچھوں کی رنگت نارنجی ہوگئی ہے (فوٹو : رائٹرز)سائنس دانوں کا خیال ہے کہ 3 ہزار سال پُرانے گبن کے غاروں میں موجود چمگاڈروں کی رنگت بھی نارنجی ہے اور مگر مچھ نے خود کو اپنے ماحول کے مطابق ڈھالنا شروع کردیا ہے اس لیے ان کی رنگت میں تبدیلی واقع ہوئی ہے۔

About Admin

Check Also

امریکا میں ’خونی فیشل‘ کرنے والا بیوٹی پارلر بند

میکسیکو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں بیماریوں اور انفیکشن کے خطرے کے تحت ایک بیوٹی پارلر بند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: