Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / اب آواز کی طاقت والے برش سے دانت صاف کریں

اب آواز کی طاقت والے برش سے دانت صاف کریں

لندن: ایک کمپنی نے روایتی ٹوتھ برش کو تبدیل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے آواز کے ارتعاشات سے دانت صاف کرنے والا ایک انقلابی ٹوتھ برش بنایا ہے جو صرف 30 سیکنڈ میں دانتوں کو مکمل طور پر صاف کرتا ہے۔
کک اسٹارٹر پر یہ ایجاد لوگوں کی طرف سے مالی مدد کی منتظر ہے جسے ’چیز‘ ٹوتھ برش کا نام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایما برش اور یونیکو نامی ایسے ہی ٹوتھ برشوں کو عوام نے رقم دے کر کامیاب کرایا تھا لیکن صارفین نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
یہ ایک بتیسی نما ٹوتھ برش ہے جسے استعمال کرنا بہت آسان ہے اور ڈیزائن دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شاید یہ عین توقعات کے مطابق کام کرسکے گا۔ ماؤتھ پیس ٹوتھ برش بتیسی کی طرح ہے اور اس میں موجود برش کے ریشے کچھ اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ جو تمام 28 دانتوں سے مس ہوجاتے ہیں۔ ٹوتھ برش کو دو مختلف سائز میں تیار کیا گیا ہے۔چیز میں موٹر لگی ہے جو آواز کے ساتھ ارتعاشات پیدا کرتی ہے۔ برش کے ریشے غیرمعمولی رفتار پرایک منٹ میں 25 ہزار مرتبہ دانتوں سے رگڑتے ہیں ۔ ٹوتھ پیسٹ کو بہترین انداز میں جھاگ میں تبدیل کرتے ہیں اور دانتوں کے درمیان کا میل بالکل صاف ہوجاتا ہے۔چیز کو کسی بھی ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ ایک مرتبہ چارج کرکے 10 دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے ساتھ ایک وائرلیس چارجر پلیٹ فارم بھی فروخت کیا جائے گا۔
اس کی تعارفی قیمت پاکستانی 7 سے 9 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور اس کی باقاعدہ فروخت اس سال ستمبر میں شروع ہوگی۔

About Admin

Check Also

فیس بک نے جعلی خبروں کی ویڈیوز اور تصاویر کی جانچ کا اعلان کردیا

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے اپنے ایک بلاگ میں اعلان کیا ہے کہ وہ جعلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: