Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نگران حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے، زرداری

نگران حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے، زرداری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نگران حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے اور نواز حکومت کے ستائے عوام پر مزید ظلم نہ کرے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا جس سے براہ راست غریب زیادہ متاثر ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کر دیہے سابق صدر آصف علی زرداری نے تنبیہ کی ہے کہ نگران حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہے اور نواز حکومت کے ستائے عوام پر مزید ظلم نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی جس سے غریب آدمی براہ راست متاثر ہو گا اس لئے نگران حکومت عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہ ڈالے ۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: