Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / ملک میں پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی ماہانہ طلب کا تخمینہ 13لاکھ 92 ہزار ٹن

ملک میں پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی ماہانہ طلب کا تخمینہ 13لاکھ 92 ہزار ٹن

اسلام آباد(بیورو رپورٹ )ملک میںپٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی ماہانہ طلب کا تخمینہ 13لاکھ 92 ہزار ٹن ہے۔پٹرولیم و قدرتی وسائل کی وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق پٹرول کی ماہانہ طلب 6 لاکھ 25 ہزار ٹن ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی ماہانہ طلب کا اندازہ 7 لاکھ 50 ہزار ٹن ہے۔رپورٹ کے مطابق مٹی کے تیل کی ماہانہ قومی طلب کا تخمینہ 15ہزار ٹن اور لائٹ ڈیزل کی طلب 2ہزار ٹن ہے۔ رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی مقامی طلب کو پورا کرنے کے لئے درآمدات پر انحصار کرنا پڑتا ہے تاہم وزارت کی جامع حکمت عملی کے تحت کئے گئے اقدامات کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے درآمدات کی کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: