Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / فرانس نے ارجنٹینا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

فرانس نے ارجنٹینا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

فرانس نے ارجنٹینا کو 3-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے کے اختتام کے بعد پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہلا مقابلہ فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان ہوا جس میں فرانس نے ارجنٹینا کو 3-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، دونوں سابق چیمپئنز کے درمیان مقابلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، کھیل کے 13ویں منٹ میں انٹوئن گریز مین نے پنالٹی پر گول داغ کر فرانس کو برتری دلوائی، اس کا خاتمہ اینجل ڈی ماریا نے 41ویں منٹ میں جوابی گول سے کردیا۔
48ویں منٹ میں گیبرئیل میرکیڈو نے گیند کو جال کی راہ دکھاکر ارجنٹائن کو سبقت دلائی، 57ویں منٹ میں فرانس کے پاویرڈ نے عمدہ کراس پر گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ 2-2 کردیا، تاہم اس کے بعد فرنچ ٹیم کے حملوں میں شدت آگئی اور فرنچ اسٹار پلیئر میباپ نے 64 اور68ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے دو گول داغ کر مقابلہ 4-2 سے فرانس کے حق میں کردیا، ارجنٹائن کا خسارہ انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں کیلین اگیورو نے کم کیا۔

About Admin

Check Also

بھارت پر مہربانیاں: سرفراز احمد کو ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراض

پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: