Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / الیکشن میں روایتی نشستوں پر کامیابی کے ساتھ خوشگوار حیرت کے تحفے دینگے،ًڈاکٹر فاروق ستار

الیکشن میں روایتی نشستوں پر کامیابی کے ساتھ خوشگوار حیرت کے تحفے دینگے،ًڈاکٹر فاروق ستار

کراچی (بیورو رپورٹ)ایم کیو ایم کے رہنما ًڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے نہ صرف روایتی نشستیں جیتیں گے بلکہ خوشگوار حیرتوں کے تحفے بھی دیں گے،این اے 245 میں کاغذات نامزدگی میں نام سے ڈاکٹر ہٹا دیا ہے،‘ ہمارا ایجنڈا ہے کہ انصاف فوری اور سستا ہونا چاہیے ‘ شہریوں کو حقوق ملنے چاہئیں‘ میں صرف کپتان ہوں سلیکٹر نہیں ‘ میں کارکنان کے ساتھ کارکن بن کر کام کر رہا ہوں، امیدواروں کا چناﺅ خالد مقبول ا ور رابطہ کمیٹی کی ذمہ داری ہے،کراچی 60 سے 70 فیصد ریونیو دیتا ہے اور 2 فیصد کراچی کو وفاق سے ملتا ہے، کیا سیاسی رہنما پنجاب اور کے پی کے بجٹ سے کراچی اور سندھ کو جائز حصہ دیں گے ؟۔کراچی کی سٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی 60 سے 70 فیصد ریونیو دیتا ہے اور 2 فیصد کراچی کو وفاق سےملتا ہے، کیا سیاسی رہنما پنجاب اور کے پی کے بجٹ سے کراچی اور سندھ کو جائز حصہ دیں گے؟ عمران خان اور شہبازشریف کہیں کراچی کو مرکز سے وسائل دیں گے، تب یہاں کے عوام انہیں ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو صحیح نہیں گنا گیا، شہر میں دوبارہ مردم شماری ہونی چاہیے اور شہریوں کو حقوق ملنے چاہئیں، کراچی میں قومی اسمبلی کی 21 کی بجائے 40 اور صوبائی کی 40 کی بجائے 80 نشستیں ہونی چاہئیں۔اس موقع پر فاروق ستار نے ایک شعربھی پڑھا۔کسی کے حکم پہ نہ ہرگز ناچے گی نہ ناچی ہے،اسی لیے تو کہتے ہیں کراچی پھر کراچی ہے،ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں تو اب بھی الیکشن لڑنے سے منع کررہا ہوں، رابطہ کمیٹی کو بھی کہا ہے لیکن کارکنان کی بڑی تعداد الیکشن لڑنے کا کہہ رہی ہے، رابطہ کمیٹی اور خالد مقبول کہتےہیں آپ کو لڑنا ہے، آپ کے بغیر ہماری پارلیمانی ٹیم مکمل نہیں۔ایم کیوایم رہنما نے کہا کہ میں خوشی سے الیکشن نہیں لڑوں گا، میرا ذاتی فیصلہ عوام اور کارکنان کے سامنے ہے، رابطہ کمیٹی کا فیصلہ اس کے باوجود ہے، رابطہ کمیٹی نے کہا ہےکہ پتنگ کے لیے اور الیکشن میں جان ڈالنے کے لیے آپ کا برانڈ ہونا ضروری ہے، اس پر سرتسلیم خم کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھاکہ پارٹی کا کپتان میں ہوں لیکن سلیکٹر کوئی اور ہے، ٹکٹوں کی سلیکشن میں میرا کوئی کردار نہیں، خالد مقبول اور ابطہ کمیٹی نے امیدواروں کا انتخاب کیا، میرے ساتھ جو لوگ تھے ان کی لسٹ دیدی، اب کتنے سلیکٹ ہوئے یا نہیں ہوئے اس کا نہیں پتا۔فاروق ستار نے دعوی کیا کہ ہم نہ صرف اپنی ساری روایتی سیٹوں پر بھرپور کامیابی حاصل کریں گے بلکہ باقی سیٹوں پر بھی خوشگوار حیرتوں کے تحفے دینگے، ہماری مہم سب سے آخر میں شروع ہوتی ہے لیکن استقامت، استقلال اور ثابت قدمی کے ساتھ کام کرتے ہیں، ہمیں پتا ہے ہمارا ووٹر منظم ہے۔

About Admin

Check Also

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: