Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اقوام متحدہ میںانسانیت سوز جرائم پر دہرا معیار نہ اپنایا جائے،پاکستان

اقوام متحدہ میںانسانیت سوز جرائم پر دہرا معیار نہ اپنایا جائے،پاکستان

نیویارک (آئی این پی ) پاکستان نے شہریوں کے تحفظ کے بارے میں عالمی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں دوہرے معیارپراقوام متحدہ میں شدیدناپسندیدگی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں اورپیلٹ گنزکے ذریعے بے گناہ لوگوں کواندھاکرنے جیسے بیہمانہ واقعات عالمی برادری کے سامنے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں سفاکانہ تشدد کاشکارافراد کی زندگیاں غیرقانونی تسلط میں مزید اجیرن ہورہی ہیں،فلسطین پر سلامتی کونسل خاموش تماشائی ہے،۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں شہریو ں کے تحفظ اور انسانیت کیخلاف جرائم کے تدارک کے بارے میں بحث کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے تحفظ اور انسانیت سوز جرائم سے بچانے میں دہرا معیار نہ اپنایا جائے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی فوج کے تشدد، غیر قانونی قبضے جیسی توہین کا بھی سامنا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر سلامتی کونسل خاموش تماشائی ہے، قانون شکنی پر کسی کوسزا دوسرے سے صرف نظر ہو تو ایسی اقدار دکھاوا بن جاتی ہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: