Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پنجاب پاور کمپنی کیس؛ شہبازشریف 5 جولائی کو نیب میں طلب

پنجاب پاور کمپنی کیس؛ شہبازشریف 5 جولائی کو نیب میں طلب

لاہور: نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو پنجاب پاور کمپنی کیس میں 5 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نیب لاہور نے پنجاب پاور کمپنی کیس میں 5 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ اس سے قبل نیب لاہور نے شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں بھی 5 جولائی کو طلب کیا ہے، انہیں 25 جون کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔
نیب تحقیقاتی ٹیم نے صاف پانی کیس میں مسلم لیگ ’’ن ‘‘، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ’’ق‘‘ کے متعدد رہنماؤں کو بھی طلبی کے نوٹس بھجوا دیے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب پاور ڈویلمپنٹ کمپنی کے گرفتار سابق سی ایف او اکرام نوید اور شہباز شریف کے داماد عمران علی کے درمیان گہرے تعلقات کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ پنجاب پاور ڈویلمپنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کےدوران انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی کے سابق چیف فائنانس آفیسر اکرام نوید نے عمران علی کے ایم ایم عالم روڈ پر قائم پلازے میں 2 منزلوں کی خریداری کے لئے ادائیگیاں کیں اور علی ٹاور میں دو منزلیں خریدنے کے لئے سرکاری خزانے سے ادائیگیاں پلازے کی تعمیر سے قبل ہی ادا کر دیں۔

About Admin

Check Also

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: