Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / نائیجیریا: آئل ٹینکر میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک،5 زخمی

نائیجیریا: آئل ٹینکر میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک،5 زخمی

لاگوس (فارن ڈیسک)نائجیریا کے شہر لاگوس میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ واقعے میں چون گاڑیاں جل کر کوئلہ بن گئیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے شہر لاگوس میں موٹر وے پر آئل ٹینکر میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب آئل ٹینکر ایک کار سے ٹکراگیا، واقعے کے وقت شاہراہ ٹریفک سے پر تھی۔ واقعے کے بعد موٹروے پر دور دور تک تباہی کے مناظردیکھنے میں آئے،حادثے کے بعد فوری طور پر رضاکاروں اور مقامی افراد نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا،حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمویں کو فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: