Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن کیخلاف درخواست پر نواز شریف الیکشن کمیشن طلب

مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن کیخلاف درخواست پر نواز شریف الیکشن کمیشن طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست پرپارٹی کے تاحیات قائد نوازشریف کو طلب کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست عوامی تحریک کے نیازانقلابی نے دائرکی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا ہے اورنا اہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی، درخواست نااہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی ، یہ آئین اورقانون کے خلاف ہے، نوازشریف کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن اس حوالے سے سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی کرے۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست پر نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 9 جولائی کو طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ برس نواز شریف کو نااہل قراردیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ میں عددی اکثریت کی بنیاد پرآئین میں ترمیم کرکے نوازشریف کودوبارہ پارٹی کا صدرمنتخب کرالیا تھا تاہم عدالت کی جانب سے ایک فیصلے میں اس آئنی ترمیم کو کالعدم قراردے دیا گیا تھا جس کے بعد نواز شریف کو پارٹی کا تاحیات قائد منتخب کیا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

انتخابی دھاندلی: (ن) لیگ نے پارلیمانی کمیشن کیلئے ارکان نامزد کردیئے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی غرض سے پارلیمانی کمیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: