Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / عراقی پارلیمنٹ کی مدت ہفتے مکمل ہونے پر تحلیل ہو جائےگی

عراقی پارلیمنٹ کی مدت ہفتے مکمل ہونے پر تحلیل ہو جائےگی

بغداد(فارن ڈیسک)عراقی پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع نہ کی گئی تو اس کی موجودہ مدت ہفتے کو مکمل ہونے پر یہ خود بخود تحلیل ہو جائےگی۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق عراقی پارلیمنٹ نے وہ قرارداد منظور کر لی ہے جس کے تحت رواں برس مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہاتھوں سے کی جائےگی۔عراقی پارلیمنٹ کے موجودہ سپیکر سلیم الجبوری کے مطابق ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل آئندہ ہفتے شروع ہو گا۔الجبوری حالیہ انتخابات میں اپنی نشست سے محروم ہو چکے ہیں۔مئی کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح انتہائی کم رہی تھی۔اعلان شدہ نتائج کے مطابق مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کا انتخابی اتحاد سرفہرست ہے۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: