Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور

شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے منگل کو تمام متعلقہ سی ڈیز اور اخبارات کے تراشے مانگ لیے ہیں، کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کا راولپنڈی بنچ کرے گا۔
سماعت کے دوران جسٹس طارق عباسی نے ریمارکس میں کہا کہ بسم اللہ پڑھ کر توہین عدالت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہیں، جس جس نے توہین عدالت کی سب کے نام شامل کیے جائیں، توہین عدالت پرسب کو شٹ اپ کال دینا ضروری ہوگیا، فیصلے سے قبل عدالت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور باہر جاکرعدلیہ کو گالیاں دینا شروع کردیتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے (ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کی برخاستگی تک سزا سنائی تھی اور قانون کے تحت اب وہ آئندہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے ہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: