Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کا فیصلہ معطل، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کا فیصلہ معطل، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور: ہائی کورٹ نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی تاحیات نااہلی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایپلیٹ ٹربیونل کو تاحیات نااہل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے لہذا ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن ایپلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

About Admin

Check Also

منی لانڈرنگ کیسز میں صرف ٹھوس شواہد پر کارروائی ہوگی، برطانوی وزیرداخلہ

لندن: برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: