Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / رابی پیرزادہ نے اپنی فلم شور شرابا کی کامیابی کیلئے دو بکروں کا صدقہ دیا

رابی پیرزادہ نے اپنی فلم شور شرابا کی کامیابی کیلئے دو بکروں کا صدقہ دیا

لاہور( شوبز ڈیسک )خوبرو گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی فلم شور شرابا کی کامیابی کے لئے دو بکروں کا صدقہ دیا ۔اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی اچھے کام کے لئے صدقہ ضروری ہے اور میری زندگی کا ایک بڑا پراجیکٹ ریلیز ہو رہا ہے جس کے لئے میں نے صدقہ دیا ہے ۔ صدقے کا عمل اس سے قبل بھی جاری رہتا ہے اور میں صدقہ خیرات کرتی رہتی ہوں ۔مگر دو کالے بکرے اپنے بڑے پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے صدقے کے طور پر دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے پرستاروں سے کہوں گی کہ وہ میری فلم شور شرابا دیکھنے سینما گھر ضرور آئیں جس میں انہیں میرا کام یقینا پسند آئے گا ۔

About Admin

Check Also

ماہرہ کی ثانیہ کے ہونیوالے بچے کے لیے نیک تمنائیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کے ہونے والے بچے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: