Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / بھارتی سکھوں نے ہم وطن سفارتکاروں کوگوردوارہ ڈیرہ صاحب میں داخلے سے روک دیا

بھارتی سکھوں نے ہم وطن سفارتکاروں کوگوردوارہ ڈیرہ صاحب میں داخلے سے روک دیا

لاہور: بھارتی سکھوں نے اپنے ہم وطن سفارتکاروں کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں داخل ہونے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہورمیں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں موجود ان کی سمادھی پرمنعقد ہوئی۔ بھارتی سفارکاروں کی آمد کی اطلاع ملنے پر گوردوارہ میں موجود سکھ اشتعال میں آگئے اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سکھوں کا احتجاج اورغم وغصہ دیکھ کربھارتی سفارتکارواپس چلے گئے۔
چند روزپہلے بھارت میں سکھ سکھوں کے مقدس نشان صاحب کی بے حرمتی کی گئی تھی، بھارتی عدالت کی طرف سے راج کرے گا خالصہ نعرے کوجرم قرار دینے پرسکھوں میں غم وغصہ پایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ 22 جون کو سکھوں نے بھارتی ہائی کمشنرکو گوردوارہ پنجہ صاحب میں بھی داخل نہیں ہونے دیا تھا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: