Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بھارت؛محبت سال میں 3ہزار جانیں لے گئی

بھارت؛محبت سال میں 3ہزار جانیں لے گئی

نئی دہلی (فارن ڈیسک)بھارت میں محبت کا جنون خونی شکل اختیار کر گیا،صرف ایک سال میں 3ہزار جانیں محبت کی نظر ہوگئیں۔جمعہ کو بھارتی محکمہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا میں انکشاف کیا گیا کہ 2016ءمیں 30 ہزار 450قتل ہوئے،جن میں سے 10فیصد کیسز لوافیئرز سے متعلق تھے،اس قسم کے کیسز میں اترپردیش سب سے آگے ہے،جبکہ بہار اور تامل ناڈو میں بھی محبت میں قتل کی کئی وارداتیں سامنے آئیں،پٹنہ میں اس قسم کے کیسز کی سب سے بڑی تعداد رپورٹ ہوئی ہے،محبت میں جان لینے اور دینے کے بہت سے واقعات ہیں اور ہر واقعہ ایک علیحدہ کہانی کی حیثیت رکھتا ہے،اس کی تازہ مثال حال ہی میں یوپی کے علاقے میرٹھ سے گرفتار کیا گیا 40 سالہ بھارتی میجر نکہل ہے جس کے ہاتھوں ساتھی میجر کی اہلیہ کا قتل ہوا۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: