Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / امریکا پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کیلئے ’شدید دباو¿‘ ڈال رہا ہے، امریکی سفیر

امریکا پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کیلئے ’شدید دباو¿‘ ڈال رہا ہے، امریکی سفیر

نیو یا رک (فارن ڈیسک)اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک پاکستان پر دہشت گردوں کا پناہ نہ دینے پر ’شدید دباو¿‘ ڈال رہا ہے تا ہم پاکستان امریکا سے تعاون کر رہا ہے لیکن واشنگٹن دہشت گردوں پناہ دینے والے کسی ملک کو قبول نہیں کرسکتا۔نکی ہیلی نے بھارتی تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فاو¿نڈیشن کے اراکین کو بتایا کہ ’ہم پاکستان پر ماضی سے بھی زیادہ دباو¿ ڈال رہے ہیں اور ہمیں ان سے تبدیلیوں کی امید ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی میں کامیابی کے لیے پاکستان کا تعاون کلیدی کردار ادا کرے گا، ملک پر واشنگٹن اور افغان حکومت کی جانب سے دباو¿ ڈالا جارہا ہے۔خیال رہے کہ افغان حکومت نے افغانستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پاکستان میں پناہ دینے کا الزام لگایا تھا جس کی اسلام آباد کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔قبل ازیں نکی ہیلی نے نئی دہلی میں ایک ہندو مندر، سکھ کے گردوارے، مسجد اور ایک چرچ کا دورہ کیا تھا۔نکی ہیلی نے بھارتی ریاست پنجاب کے شمالی حصوں سے آئے سکھ زائرین میں روٹیاں تقسیم کیں۔بھارت کی سب سے بڑی مسجدوں میں سے ایک جامع مسجد کا دورہ کرنے کے بعد نکی ہیلی نے وہاں باہر بیٹھے ایک بچے سے بات چیت بھی کی۔واضح رہے کہ نکی ہیلی 2017 میں اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر بننے کے بعد بھارت کے پہلے دورے پر ہیں۔اپنے دورے کے دوران نکی ہیلی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات بھی کی۔نکی ہیلی نے اس سے قبل 2014 میں بھارت کا دورہ کیا تھا جب وہ جنوبی کیرولینا ریاست کی گورنر کے عہدے پر فائز تھیں۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: