Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کردی

الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق معطل کی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ 9 مارچ کو جاری ہونے والا اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نیب میں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے لیکن متعدد بار بلانے پر بھی وہ پیش نہ ہوئے جس پر گزشتہ روز چیرمین نیب نے انہیں انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے وطن واپس لانے کی منطوری دی تھی۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل اور ٹیکنو کریٹ نشست پر الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی اور وہ سینیٹر منتخب ہوگئے تھے۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: