Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بھارت؛ممبئی میں چارٹرڈ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ،پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک

بھارت؛ممبئی میں چارٹرڈ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ،پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک

ممبئی(فارن ڈیسک)بھارت کے شہر ممبئی میں ایک چھوٹا چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔جمعرات کو بھارتی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ تصدیقی بیان میں کہا گیا کہ ممبئی میں جوہو ایرو ڈروم سے اڑان بھرنے والا چارٹرڈ طیارہ سارووڈے نگر کے قریب لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا،جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں،تعمیراتی سائٹ پر گرنے والے طیارے میں آگ لگ گئی،حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ، 3 مسافر اور ایک راہگیر شامل ہے۔بھارتی محکمہ دفاع کے مطابق حادثے کا شکار 12 نشستوں والا یہ طیارہ اتر پردیش حکومت کا تھا،جو 1995 سے استعمال کیا جارہا تھا۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: