Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نیب نے شہباز شریف کی پیشی یقینی بنانے کیلئے پولیس کی مدد لے لی

نیب نے شہباز شریف کی پیشی یقینی بنانے کیلئے پولیس کی مدد لے لی

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی پیشی یقینی بنانے کے لیے پولیس سے مدد مانگ لی۔
نیب لاہور نے صاف پانی کرپشن کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کیا ہے۔ نیب نے سی سی پی او لاہور کو نوٹس وصول کرانے کیلئے خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او کے ذریعے شہباز شریف کو نوٹس کی سروس یقینی بنائی جائے۔
نیب نے ایس ایچ او کو نوٹس سروس کے حوالے سے رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی طلبی کا نوٹس وصول کروا کر 4 جولائی سے پہلے رپورٹ جمع کرائی جائے۔ نیب نے شہباز شریف کی طلبی کا نوٹس ان کی ماڈل ٹائون رہائش گاہ پر وصول کرانے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ نیب تحقیقاتی ٹیم نے صاف پانی اسکینڈل میں سابق وزیر اوقاف پنجاب زعیم حسین قادری کو بھی آج 27 جون کو طلب کیا ہے۔ نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں 25 جون کو طلب کیا تھا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے جس پر انہیں 5 جولائی کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

انتخابی دھاندلی: (ن) لیگ نے پارلیمانی کمیشن کیلئے ارکان نامزد کردیئے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی غرض سے پارلیمانی کمیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: