Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نگران وزیر اعظم ناصر الملک سے اختلافات ،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے استعفیٰ دیدیا

نگران وزیر اعظم ناصر الملک سے اختلافات ،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کیساتھ اختلاف کی بنیاد پر استعفیٰ دیدیا جس کو نگران وزیر اعظم نے منظور کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے نگران حکومت کے نگران وزیر اعظم ناصر الملک سے اختلاف کے باعث اپنا استعفیٰ ناصر الملک کو بھجوا دیا جسکو نگران وزیر اعظم نے بھی منظور کرلیا ہے واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ناصر جنجوعہ کو 23اکتوبر 2015 کو مشیر قومی سلامتی تعینات کیا تھا اور نگران حکومت کے آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بڑے عہدوں پر تعینات لوگوں کو ہٹایا گیا ہے اور جنہوں نے بھی اب تک استعفے نہیں دیئے تو انکو جبری طور پر نکالا جا رہا ہے اور ناصر جنجوعہ کا استعفیٰ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: