Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / ماہرہ کی معذرت کے بعد مایا علی ’پرے ہٹ لو‘ کی مرکزی اداکارہ

ماہرہ کی معذرت کے بعد مایا علی ’پرے ہٹ لو‘ کی مرکزی اداکارہ

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کی جوڑی کو فلم’سات دن محبت ان‘میں بےحد پسند کیا گیا تھا،تاہم اب ان دونوں کو ایک ساتھ آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں دیکھا نہیں جائےگا۔یہ دونوں ہدایت کار عاصم رضا کی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں کام کرنے والے تھے لیکن فلم ہدایت کار کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان ان کی فلم کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔بد ھ کو آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے فلم ہدایت کار عاصم رضا نے تصدیق کی کہ ماہرہ خان ان کی فلم کا حصہ نہیں ہوں گی،جس کیوجہ اداکارہ کا مصروف شیڈول ہے،ہمارے لکھاری کی خراب صحت کے باعث فلم کی شوٹنگ مو¿خر ہوئی،تاہم اب ہم واپس اس کا آغاز کررہے ہیں لیکن ماہرہ کے پاس ان تاریخوں میں وقت نہیں جس کیوجہ سے کاسٹ میں تبدیلی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ماہرہ خان کی جگہ اب مایا علی نے لے لی ہے،جو کہ ’پرے ہٹ لو‘ میں مرکزی اداکارہ کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔اس فلم میں مایا علی شہریار منور کےساتھ پہلی مرتبہ نظر آئیں گی۔عاصم رضا کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان اس فلم میں مرکزی کردار تو ادا نہیں کررہی لیکن وہ ایک خاص کردار میں ضرور نہیں آئیں گی،جو کہ خاصہ مختصر ہوگا۔ماہرہ کے اس کردار کی تفصیلات اب تک بتائی نہیں گئی ہیں۔واضح رہے کہ (آن لائن) سے بات چیت کرتے ہوئے عاصم رضا کا کہنا تھا کہ فلم پرے ہٹ لو کی کہانی اتفاقی طور پر پیار کرنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔’پرے ہٹ لو‘ کا اسکرپٹ عمران اسلم نے لکھا ہے،فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، حنا دلپذیر، احمد علی بٹ، رچل وکاس جی اور دیگر شامل ہیں۔

About Admin

Check Also

ماہرہ کی ثانیہ کے ہونیوالے بچے کے لیے نیک تمنائیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کے ہونے والے بچے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: