Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / ڈالرمہنگا ہونے سے درآمد اشیا کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی

ڈالرمہنگا ہونے سے درآمد اشیا کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی

لاہور(کامرس رپورٹر )ڈالرمہنگا ہونے سے ضروری اشیا بھی مہنگی ہو گئیں۔ خصوصا درآمد اشیا کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی ہیں۔ گاڑیوں کے پرزے،ایل سی ڈی، موبائل،درآمدی دوددھ اور الیکٹرانکس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ایک جائزے کے مطابق عام موبائل فون ہزار سے پندہ سو،اینڈرائیڈموبائل ہزار روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔ گاڑیوں کے درآمدی پرزے بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔ ایل سی ڈی کی قیمتوں میں پانچ سوسے پندرہ سو روپے اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی قیمت پچپن ہزار سے انسٹھ ہزار روپے فی تولہ تک جاپہنچی ہے۔تاجروں اور کاروباری طبقے کا کہنا ہے کہ ڈالرمہنگا ہونے سے خام مال اور دیگر سامان بہت مہنگا ہو گیا۔ صارفین کہتے ہیں ڈالرمہنگا ہونے سے مہنگائی کا جن بے قابوہو رہا ہے۔ڈالرکی قیمت سے ہر شے کی قیمت منسلک ہے، جوں جوں ڈالرمہنگا ہوتا ہے، مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: