Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ایپلٹ ٹریبونل نے خواجہ آصف اور فردوس عاشق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

ایپلٹ ٹریبونل نے خواجہ آصف اور فردوس عاشق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف اور تحریک انصاف کی امیدوار فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ایپلٹ ٹریبونل نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 سے (ن) لیگی امیدوار خواجہ آصف کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ ٹریبونل نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا جس میں خواجہ آصف کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 73 سیالکوٹ ٹو پر خواجہ آصف کا مقابلہ تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار سے ہوگا۔ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کی امیدوار فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف بھی اپیل مسترد کردی۔جسٹس سید شہباز رضوی نے این اے 72 سیالکوٹ ون سے ووٹر زید لطیف کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق منظور کیے۔درخواست گزار کا مو¿قف تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے کاغذات نامزدگی میں شادی اور بچوں کاخانہ پ±ر نہیں کیا اس لیے ان کے نامزدگی فارم مسترد کیے جائیں۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: