Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نیب نے چوہدری نثار کے مدمقابل (ن) لیگ کے امیدوار کو گرفتار کرلیا

نیب نے چوہدری نثار کے مدمقابل (ن) لیگ کے امیدوار کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: نیب نے صاف پانی کیس میں چوہدری نثار کے مدمقابل ن لیگ کے انتخابی امیدوار قمر الاسلام کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے صاف پانی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمر الاسلام اور سابق سیکرٹری وسیم اجمل کو گرفتار کرلیا۔نیب کے ترجمان نے دونوں افراد کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
وسیم اجمل صاف پانی کمپنی میں بطور سی ای او بھی تعینات رہے ہیں جب کہ قمرالاسلام قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے ناراض لیگی رہنما چوہدری نثار علی خان کے مدمقابل (ن) لیگ کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے ناراض رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے این اے 59 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے جواب میں اس حلقے سے ن لیگ نے بھی اپنا امیدوار کھڑا کردیا ہے۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: