Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نوازشریف مریم نواز اور دیگر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت جواب جمع نہ کرا سکی

نوازشریف مریم نواز اور دیگر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت جواب جمع نہ کرا سکی


لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف مریم نواز اور دیگر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت اور سیکرٹری داخلہ پاکستان کی جانب سے جواب جمع نہ کروایا گیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور سیکرٹری داخلہ پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اکتوبرکوجواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ خدشہ ہے سزا سے بچنے کے لیے وہ ملک سے فرار ہو جائیں گے۔وفاقی کابینہ کی مداخلت کے باعث ابھی تک نواز شریف مریم اور دیگر کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔ کسی بھی شہری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہے ۔ وزارت داخلہ کے ای سی ایل سے متعلق فیصلوں میں وفاقی کابینہ کی مداخلت اور اجازت غیر آئینی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف مریم نواز اور دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے ۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: