Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / ملک میں موٹر سائیکلز کی فروخت 17 لاکھ 44 ہزار 463 یونٹس تک بڑھ گئی

ملک میں موٹر سائیکلز کی فروخت 17 لاکھ 44 ہزار 463 یونٹس تک بڑھ گئی

اسلام آباد (بیورورپورٹ )رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والے رکشوں کی فروخت میں 16.18 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان آٹوموٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران موٹر سائیکلز کی فروخت 17 لاکھ 44 ہزار 463 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 15 لاکھ ایک ہزار 393 موٹر سائیکلز فروخت کئے گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق مئی 2018 کے دوران موٹر سائیکلوںاور رکشوں کی فروخت10 فیصد کے اضافہ سے ایک لاکھ 69ہزار 298یونٹس ریکارڈ کی گئی ہے جو مئی 2017 کے دوران ایک لاکھ 53ہزار 855 یونٹس رہی تھی۔ پاما کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی کے دوران موٹر سائیکلز اور رکشوں کی فروخت میں 2 لاکھ 43 ہزار 70 یونٹس یعنی 16 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

kse stock exchange

وزیر اعظم کا انتخاب؛ خریداری میں دلچسپی، اسٹاک مارکیٹ 5 حدیں عبور کر گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 روز سے چھائی مندی کے بادل چھٹ گئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: