Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / مصر ، پارلیمنٹ نے ہنگامی حالت میں تین ماہ کی توسیع کے فیصلے کی منظوری دیدی

مصر ، پارلیمنٹ نے ہنگامی حالت میں تین ماہ کی توسیع کے فیصلے کی منظوری دیدی

قاہرہ(فارن ڈیسک) مصری پارلیمنٹ نے صدر عبدالفتاح السیسی کے اس فیصلے کی منظوری دیدی ہے جس میں السیسی نے ملک بھر میں نافذ ہنگامی حالت میں 14 جولائی سے مزید تین ماہ کے لئے توسیع کا اعلان کیا تھا۔ غےر ملکی مےڈےا کے مطابق مصر کے دستور کی دفعہ 162 کے تحت صدر کو ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ اور اس میں تین ماہ کی توسیع کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ مصر میں پہلی مرتبہ ہنگامی حالت کا نفاذ اپریل2017ئ میں دو گرجاگھروں پر ہونے والے دھماکوں کے بعد کیا گیا تھا جن میں 45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہر تین ماہ یا اس سے کچھ زائد عرصے کیلئے اس حالت میں توسیع کی جاتی رہی ہے

About Admin

Check Also

بنگلادیش؛منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا¶ن میں تیزی،200 ملزمان ہلاک،عالمی تنظیموں کی شدید تنقید

ڈھاکا (فارن ڈیسک ) بنگلا دیش میں منشیات فروشوں کےخلاف شروع کیے گئے کریک ڈا¶ن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: