Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / خود پر کام کا زیادہ دباﺅ نہیں ڈالنا چاہتی، منیشا کوئرالہ

خود پر کام کا زیادہ دباﺅ نہیں ڈالنا چاہتی، منیشا کوئرالہ

ممبئی( شوبز ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ وہ خود پر زیادہ کام کا دباﺅ نہیں ڈالنا چاہتیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ میں خود پر زیادہ کام کا دباﺅ نہیں ڈالنا چاہتی بلکہ اسے آرام دہ اور آسان بناناچاہتی ہوں اور جب ضرورت ہوتی ہے تو سخت محنت کرتی ہوں کیونکہ میں نے اپنے کیریئر کے ابتدا میں سخت محنت کی ہے اور جب آپ 20سال کی عمر میں ہوتے ہیں تو آپ میں زیادہ توانائی، جنون اور لگن ہوتی ہے لیکن جب آپ 40کی عمر میں ہوتے ہیں تو آپ سست رفتار ہوجاتے ہیں اور اب میرا زیادہ کام کرنے پر توجہ نہیں ہے، یہ میری زندگی کا سب سے بہترین وقت ہے۔منیشا کوئرالہ فلم سنجو میں دکھائی دیں گی جو 29 جون کو ریلزی کی جارہی ہے۔

About Admin

Check Also

ودیابالن تیلگو فلم میں سیاستدان کاکردارادا کریں گی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن بالی وڈ کی کئی مشہور فلموں میں اداکاری کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: