Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / بیگم کلثوم نواز کے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا

بیگم کلثوم نواز کے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا جب کہ ان کے گردے بھی کام نہیں کررہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل دیے۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں موجودگی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ خواجہ حارث نے نواز شریف اور مریم نواز کی سات دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو 13 جون کو قے آنے پر اسپتال منتقل کیا گیا اور انہیں 14 جون کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ کلثوم نواز کے گردے کام نہیں کر رہے اور متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے گردوں کی تھراپی چل رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کی صحت میں تین دن سے بہتری آئی ہے، ان کو اینٹی بائیوٹک ہٹا دی گئی ہے اور انہیں خوراک بھی دی جارہی ہے۔

About Admin

Check Also

مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، بھارتی میڈیا

نئی دلی (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: