Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پی ٹی آئی، ایم ایم اے اور اے این پی آج سے انتخابی مہم شروع کریں گی

پی ٹی آئی، ایم ایم اے اور اے این پی آج سے انتخابی مہم شروع کریں گی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتیں آج سے اپنی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اپنے آبائی علاقے میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم سے شام 5 بجے جلسہ سے خطاب کرکے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے میانوالی جلسے کے لیے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے، ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کارکنوں سے جلسے میں شرکت کی استدعا کی ہے۔ میانوالی کے بعدعمران خان ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے، جب کہ ایک دو روز میں تحریک انصاف ملک بھر سے اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کردے گی۔
متحدہ مجلس عمل کی مرکزی قیادت بھی آج پشاور جلسے سے خطاب کرکے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی، ایم ایم اے جلسہ رنگ روڈ پشاور پر ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان اورسراج الحق جلسے سے خطاب کریں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی بھی آج بڈھ بیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے صوبائی صدر اے این پی امیر حیدر ہوتی خطاب کریں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کل 25 جون سے کراچی سے اپنی انتخابی مہم شروع کرے گی، مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کراچی آئیں گے اورجلسے سے خطاب کرکے انتخابی مہم کاآغاز کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران شہباز شریف مختلف تقاریب میں شرکت بھی کریں گے۔

About Admin

Check Also

مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، بھارتی میڈیا

نئی دلی (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: