Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاکستان نےمقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیار کرلیا، دفتر خارجہ

پاکستان نےمقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیار کرلیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقامی وسائل سے پاک ٹیس ون سیٹلائٹ تیار کرلیا ہے جو آئندہ ماہ جولائی میں خلا میں چھوڑا جائے گا۔
دفترِخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے مقامی وسائل سے ایک سیٹلائٹ تیار کرلیا ہے جس کے پاک ٹیس ون اے کا نام دیا گیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سیٹلائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیٹلائٹ کا وزن 285 کلوگرام ہے جو ریموٹ سینسنگ کیلیےاستعمال ہوگا، سیٹلائٹ زمین کے جغرافیے، موسم، ماحول اور سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا۔
ڈاکٹرمحمد فیصل کے مطابق پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ آئندہ ماہ خلا میں چھوڑا جائے گا جو 610 کلومیٹرکی بلندی پر مدارمیں چکر لگائے گا۔

About Admin

Check Also

مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، بھارتی میڈیا

نئی دلی (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: