Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / شرپسند یہودیوں نے فلسطینیوں کا معاشی قتل عام شروع کر دیا

شرپسند یہودیوں نے فلسطینیوں کا معاشی قتل عام شروع کر دیا

اردن(فارن ڈیسک)اسرائیل نے غزہ کے جانب سے جلتے ہوئے کاغذی جہازوں کا انتقام مقبوضہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی فصلیں نذرآتش کرکے لے لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلوس میں جبل سلمان الفارسی کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی،جس کے نتیجے میں فصلیں جل کر خاکستر ہوگئیں،یہودی کالونی کے آباد کاروں نے بورین قصبے کی عنو کے مقام پر موجود زرعی اراضی،زیتون کے باغات اور پھل دار باغات میں آگ لگا دی،جس کے نتیجے میں دسیوں دونم پر پھیلی زمین جل کر خاکستر ہوگئی۔فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری آگاہ کیا گیا مگر ریسکیو ٹیمیں دانستہ طورپر تاخیر کی مرتکب ہوئیں اور ان کے پہنچنے تک وسیع پیمانے پر فصلیں اور باغات جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔

About Admin

Check Also

امید ہے عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان کے دور میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: