Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ایران جوہری ہتھیار بنانے پر دنیا کا قہر برداشت کرنا پڑےگا،امریکہ

ایران جوہری ہتھیار بنانے پر دنیا کا قہر برداشت کرنا پڑےگا،امریکہ

واشنگٹن(فارن ڈیسک)امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے ایران کو جوہری ہتھیار کی تیاری سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری منصوبے پر کام بند نہیں کیا تو پوری دنیا کا قہر برداشت کرنے کے لیے تیار ہو جائے اور اگر منصوبے پر عمل سے باز رہتا ہے تو امریکا کو کسی ملک کےخلاف عسکری کارروائی کی ضرورت نہیں رہےگی۔گزشتہ روز سیاسی تجزیہ کار کو دیئے جانےو الے انٹرویو میں امریکی سیکرٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران کےساتھ عالمی معاہدہ کی صورت کچھ بھی ہو لیکن جوہری ہتھیارتہران کے مفاد میں نہیں ہے،مجھے امید ہے تہران کو سمجھ میں آگیا کہ اگر انہوں نے جوہری منصوبہ لپیٹ کر نہیں رکھا تو پوری دنیا کا غصہ ان پر گرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے مزید چند ایک سینٹری جیوجز کا استعمال کیا،اگر انہوں نے ہتھیار بنانے کا منصوبہ شروع کیا تو پوری دنیا کے لیے یہ ناقابل برداشت ہوگا اور یقیناً یہ ایران کے مفاد میں بالکل ٹھیک نہیں ہوگا۔امریکی سیکرٹری اسٹیٹ نے کہا کہ میں ایران کےخلاف امریکی عسکری کارروائی کی بات نہیں کررہا،جب میں غصے کی بات کررہا ہوں تو ایسے عسکری کارروائی نہیں سمجھا جائے بلکہ میرا مطلب ایران پر انتہائی سخت اقتصادی پابندیاں ہیں،مجھے امید ایس کچھ نہیں ہوگا کیونکہ یہ کسی کے مفاد میں بھی اچھا نہیں ہوگا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان اس ضمن میں بالکل واضح ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کر سکے گا۔

About Admin

Check Also

پاکستان کے خلاف ایک اور سرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے :بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: