Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / انتخابات آزادانہ اور شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ،شہباز شریف

انتخابات آزادانہ اور شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ،شہباز شریف

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ انتخابات آزادانہ اور شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام انتشار کی سیاست مسترد کر دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن لائرز فورم کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف انشاءاللہ جلد وطن واپس آ کر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اللہ تعالی بیگم کلثوم نواز کو جلد صحتیاب فرمائے اورور میاں نوازشریف، بیگم کلثوم اور مریم نواز جلد وطن واپس آ کر عوام کی خدمت کر سکیں انہوں نے کہا کہ الیکشن بروقت ہونا انتہائی ضروری ہے اس الیکشن میں عوام فیصلہ کریں گے کہ کس پارٹی نے خدمت کی اور کس نے ڈھونگ رچائے25جولائی کو ایک طرف ہماری کارکردگی ہوگی تو دوسری طرف کھوکھلے وعدے ہوں گے۔ عوام کارکردگی کے مقابلے میں کھوکھلے وعدوں اور انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیں گے اورخدمت کرنے والوں کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی دو بڑے مسائل تھے جو نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے حل کر دیئے ہیں۔بجلی کے کئی نئے منصوبے لگ چکے ہیںجن سے ملک لوڈ شیڈنگ کا بحران ختم ہو چکا ہے۔ شدید ترین گرمی میں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی اورآج نگران حکومت کے دور میں بھی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں عوام، فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کو شکست دی۔ آج دہشت گردی کی کمر ٹوٹنے سے پورے ملک میں امن بھی قائم ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو ممکن بنانے میں مسلم لیگی کاکنوں اور لائرز فورم کا کلیدی کردار ہو گا۔ ہمیں پوری کوشش کرنا ہو گی کہ پولنگ کا عمل بلا رکاوٹ اور شفاف طریقے سے جاری رہے انہوں نے کہا کہ لائرز فورم ہر ضلع و تحصیل کی سطح پر لیگل ایڈ کمیٹیاں تشکیل دے ۔ لیگل ایڈ کمیٹیاں دھاندلی اور امیدواران کو ہراساں کرنے کی صورت میں قانونی امداد فراہم کریں انہوں نے کہا کہ لائرز فورم ہر ضلع و تحصیل کی سطح پر لیگل ایڈ کمٹیاں تشکیل دیگی انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے لائرز فورم ہر پولنگ سٹیشن پر نمائندے مقرر کریگی انہوں نے کہا کہ عوام کارکردگی کے مقابلے میں انتشار کی سیاست کو مکمل مسترد کر دینگے اور انتخابات میں ن لیگ کو ووٹ دینگے ۔

About Admin

Check Also

حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: