Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / کمبوڈیا میں کوکھ کرائے پر دینے والی 33 حاملہ مائیں گرفتار

کمبوڈیا میں کوکھ کرائے پر دینے والی 33 حاملہ مائیں گرفتار

پنوم پن: کمبوڈیا کی پولیس نے کوکھ کرائے پر دینے والی 33 حاملہ خواتین کو بازیاب کروا کر 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا پولیس نے دارالحکومت نوم پنھ کی ایک عمارت سے 33 حاملہ خواتین کو بازیاب کرالیا ہے جو چینی افراد کے بچوں کے لیے اپنی کوکھ کرائے پر دیتی تھیں۔ ان میں سے اکثریت کا کہنا تھا کہ چینی گروہ ان سے یہ کام زبردستی کرواتا تھا۔ ملزمان ان خواتین کی کوکھ میں پہلے سے تیار شدہ نطفے داخل کرکے بچوں کی افزائش کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث تھے۔
پولیس نے حاملہ خواتین کی بازیابی کے علاوہ عمارت سے پانچ ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جن میں ایک چینی منیجر بھی شامل ہے جب کہ چار کمبوڈیائی خواتین شامل ہیں جو خواتین کو کوکھ کرائے پر دینے کے لیے ذہن سازی کیا کرتی تھیں۔ پولیس نے کوکھ کرائے پر دینے والی خواتین کو تفتیش میں مدد کرنے کی یقین دہانی پر ضروری کارروائی کے بعد رہا کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کمبوڈیا کی حکومت نے 2016ء میں کوکھ کرائے پر دینے کا عمل (سروگیسی)غیر قانونی قرار دے دیا تھا تاہم اس کے باوجود کمبوڈیا میں یہ کاروبار کافی وسعت حاصل کررہا ہے۔

About Admin

Check Also

اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے، خطبہ حج

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران مسجد نبوی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: