Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کرٹیبل پرپٹخ دیا

چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کرٹیبل پرپٹخ دیا

لاڑکانہ (بیورورپورٹ)چیف جسٹس ثاقب نثارنے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کرٹیبل پرپٹخ دیا۔تفصےلات کے مطابق لاڑکانہ میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے سیشن کورٹ کا دورہ کیا اورمختلف سماعتوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیف جسٹس عدالت نمبر 3 میں پہنچے جہاں انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لیکرٹیبل پر پھینک دیا اورکہا کہ آپ اپنا موبائل گھر پر رکھ کرآیا کریں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ صبح سے آپ نے کتنے کیسزسنیں، جج نے کہا کہ انہوں نے 3 کیسزسنیں ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی سست روی سے کام ہوگا توانصاف کیسے دیا جائے گا۔ سندھ اور پاکستانی کس جانب جارہا ہے، مسنگ پرسن کیسز پر آپ کیا کررہے ہیں، کیسزجلدی نمٹائے جائیں، جوڈیشل سسٹم سے شرمندہ ہوں۔دوسری جانب چیف جسٹس نے جسٹس بارمیں وکلا سے ملاقاتیں کی اورکہا کہ میں آپ کی ہڑتالوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، میں اپنی سیٹ چھوڑ کر انصاف فراہم کرنے نکلا ہوں جس میں آپ بھی کلیدی کردارادا کرسکتے ہیں۔

About Admin

Check Also

مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، بھارتی میڈیا

نئی دلی (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: