Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی اور 10 دن کا پانی رہ گیا

حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی اور 10 دن کا پانی رہ گیا

حب(بیورورپورٹ) حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی اور 10 دن کا پانی رہ گیا ہے ، جس کے باعث اہلیان کراچی کو پانی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حب ڈیم میں پانی کا لیول 9 انچ رہ گیا ہے۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لائن تک پہنچنے کی وجہ سے غربی اوروسطی کو صرف 10 روز تک پانی فراہم کیا جاسکے گا۔ذرائع کے مطابق 100ایم ڈی جی پانی فراہم کرنے والے حب ڈیم سے 10 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق پانی ڈیڈلیول پر پہنچنے کے بعد پمپس لگا کر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ پمپس کے ذریعے بھی صرف 20 روز تک پانی فراہم کیا جاسکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بارشیں نہ ہوئی تو جولائی کے آخری ہفتے میں پانی کی فراہمی مکمل بند ہو جائے گی۔واضح رہے کہ ضلع غربی اور وسطی میں پہلے ہی پانی کی شدید قلت ہے، جبکہ حب ڈیم سے کراچی کے علاوہ بلوچستان کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

About Admin

Check Also

مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، بھارتی میڈیا

نئی دلی (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: