Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگردہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگردہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید

راولپنڈی: جنوبی وزیر ستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت جنوبی وزیر ستان کے علاقے لدھا کے گاؤں اسپینا میلہ میں ٹی ڈی پیز کی شکل میں دہشت گردوں کی آمد کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے 2 جوانوں حوالدارعبدالرزاق اور سپاہی ممتازحسین نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارے گئے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے، ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اورمواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
بشکریہ ایکسپریس

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: