Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / بے نظیربھٹوپرممبنی فلم؛بختاوربھٹوکا مہوش حیات کےخلاف ایکشن لینے کا اعلان

بے نظیربھٹوپرممبنی فلم؛بختاوربھٹوکا مہوش حیات کےخلاف ایکشن لینے کا اعلان

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پربننے والی فلم پراعتراض اٹھاتے ہوئے ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے فلم کی ٹیم کےخلاف ایکشن لینے کا اعلان کردیا ہے۔گزشتہ روزاداکارہ مہوش حیات نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے محترمہ بے نظیربھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی تھی،جس کے بعد یہ خبر محض چند گھنٹوں میں پورے میڈیا پرچھاگئی تھی۔مہوش حیات کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کے فیصلے کو سراہا جارہا تھا اور کہا جارہا تھا کہ مہوش حیات محترمہ شہید بے نظیربھٹو کی تصویر پیش کرنے کے لیے بالکل صحیح اداکارہ ہیں،تاہم بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کو مہوش حیات اورفلم کی ٹیم کا یہ فیصلہ پسند نہیں آیا اورانہوں نے ٹوئٹر پر سخت الفاظ میں اپنی والدہ کی زندگی پربننے والی فلم پراعتراض اٹھادیا ہے۔ہفتہ کو سابق وزیراعظم محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی والدہ کی زندگی پربننے والی فلم کے حوالے سے ان کے وارث اوربچوں سے کسی قسم کی رضامندی نہیں لی گئی،یہ ہمارے لیے بالکل بھی قابل قبول نہیں اورہم اس کےخلاف ایکشن لیں گے۔بختاوربھٹو کی جانب سے ٹوئٹ کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت دی کہ ان کی والدہ محترمہ کی زندگی پربننے والی فلم کا پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے آپ کے خاندان کی اجازت اوردعاو¿ں بغیر آگے نہیں بڑھایا جائےگا،مجھے یقین ہے ہماری ٹیم پراجیکٹ کومزید آگے بڑھانے سے پہلے آپ سے رابطہ ضرور کرے گی۔مہوش حیات نے کہا ایک فلم سے ہٹ کر بطور اداکارہ میں اپنی آئیڈیل (بے نظیر بھٹو) کے بارے میں تحقیق کررہی ہوں، میں ایک دن آپ سے ملنا چاہوں گی تاکہ ان کے بارے میں مزید جان سکوں۔واضح رہے کہ بے نظیربھٹوکی زندگی پر بننے والی فلم کا پراجیکٹ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے لہٰذا فلم میں مہوش حیات کے کام کرنے کے علاوہ مزید کاسٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

About Admin

Check Also

پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارنک جونس کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارنک جونس کی منگنی کی تقریب کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: