Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کلثوم نواز کی طبیعت قدرے بہتر، لیکن خطرے سے باہر نہیں،نواز شریف

کلثوم نواز کی طبیعت قدرے بہتر، لیکن خطرے سے باہر نہیں،نواز شریف

لندن(فارن ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت اب قدرے بہتر ہے تاہم وہ اب بھی مکمل طور پر خطرے سے باہر نہیں ہیں،کاش میں 14 جون سے پہلے ان کے پاس آجاتا تو بہتر ہوتا، کم از کم وہ اس وقت اپنے ہوش و حواس میں تو تھیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کاش میں جمعرات 14 جون سے پہلے اہلیہ کے پاس لندن آجاتا تو بہترہوتا، اس وقت وہ کم ازکم اپنے ہوش و حواس میں تھیں، کلثوم نوازکی طبیعت اب قدرے بہترہے تاہم اب بھی وہ مکمل طور پرخطرے سے باہرنہیں ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کی اہلیہ کے لیے دعا کی جائے اوراللہ سب کی خیرکرے۔ دوسری جانب نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی بی بی سی کو بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت اور کیفیت گذشتہ جمعرات کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے۔واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: