Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنما آمنے سامنے آگئے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اس سے میرا کوئی مقابلہ نہیں، جو شخص گیم میں ہی نہیں اس سے کیا مقابلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا میں پاگل ہوں کیا جہانگرین ترین سے مقابلہ کروں گا، جو شخص الیکشن ہی نہیں لڑسکتا اسے سے کیسے مقابلہ کروں گا۔
جہانگیر ترین نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے اپنے حلقے کے لوگوں کے تحفظات دور کریں جب کہ میں پی ٹی آئی میں بطور عام کارکن کام کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا، پارٹی کےساتھ ایسے ہی کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: