Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بھارت میں سماجی تنظیم کی پانچ خواتین سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی

بھارت میں سماجی تنظیم کی پانچ خواتین سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی

رانچی: بھارت میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کام کرنے والے این جی او کی پانچ خواتین کو ’اسٹریٹ تھیٹر‘ کرتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع کُھنٹی میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر فلاحی تنظیم آشا کرن کے لیے کام کرنے والی پانچ خواتین کو اِغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ خواتین کو اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ ایک مصروف علاقے میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اسٹریٹ تھیٹر کر رہی تھیں۔
مقامی پولیس افسر راجیش پرشاد کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی کا واقعہ منگل کے روز ہوا ہے جب کہ انہوں نے ایف آئی آر جمعرات کو درج کرائی ہے۔ اغوا کی گئی خواتین کا تعلق عیسائی مشنری تنظیم سے تھا، گو کہ مغویوں کو 3 گھنٹے بعد ہی چھوڑ دیا گیا تھا لیکن ملزمان نے خواتین سے زیادتی کی وڈیو بھی بنائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ علیحدگی پسند مسلح جنگجوؤں کے زیر اثر ہے جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور عین ممکن ہے کہ اس واقعے میں بھی یہی گروہ ملوث ہو۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

About Admin

Check Also

اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے، خطبہ حج

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران مسجد نبوی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: