Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / افغانستان، 4صوبوں میں طالبان حملے، 38 اہلکار جاں بحق

افغانستان، 4صوبوں میں طالبان حملے، 38 اہلکار جاں بحق

کابل(فارن ڈیسک)افغانستان میں 4مختلف صوبوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے38 اہلکار جاں بحق ہوگئے ، افغان سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں 23دہشت گرد ہلاک کر دئےے،آپریشن ننگرہار سے منسلک تحصیلوں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف کیا گیا،حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں 4مختلف صوبوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے38 اہلکار جاں بحق ہوگئے ، افغان سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں 23دہشت گرد ہلاک کر دئےے،آپریشن ننگرہار سے منسلک تحصیلوں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کیا گیا،حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کر دی۔افغانستان میں مختلف پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں گزشہ بارہ گھنٹوں کے دوران افغان فورسز کے اڑتیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ افغان حکام نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں نے چار صوبوں میں یہ کارروائیاں سر انجام دیں۔ حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے دن بھی طالبان نے اپنی مختلف عسکری کارروائیوں میں انچاس سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔جب کہ دوسری جانب افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ننگرہارا ور کنار میں کئے گئے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔افغانستان کے مشرقی صوبوں ننگرہارا ور کنار میں کئے گئے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔افغانستان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ننگرہار سے منسلک تحصیلوں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کیا گیا۔بیان کے مطابق فضا اور زمین سے جاری آپریشن میں تنظیم کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک اور تنظیم کی 2 بڑی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

امید ہے عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان کے دور میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: