Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / زلفی بخاری نے صرف ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی، نگراں وزیر داخلہ

زلفی بخاری نے صرف ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی، نگراں وزیر داخلہ

اسلام آباد: نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ زلفی بخاری نے صرف ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی۔
اسلام آباد میں سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ نگراں وزیر داخلہ نے عمران خان کے دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر بریفنگ دی۔
اعظم خان نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ فائل لے کر آئے اور کہا کہ زلفی بخاری عمران کے ساتھ عمرے کے لئے جا رہے ہیں، لیکن ان کا نام بلیک لسٹ میں ہے اس لیے ان کو روک لیا گیا ہے، زلفی بخاری نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست دی اور بیان حلفی دیا کہ وہ واپس آئیں گے، انہوں نے ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی، میں نے زلفی کی فائل دیکھی اور چھ روز کے لئے جانے کی اجازت دی اور لکھا کہ اس کو واپس آنا ہو گا۔
نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے عمران خان سمیت کسی نے کوئی فون نہیں کیا، زلفی بخاری کے خلاف نیب میں آف شور کمپنیوں کا کیس ہے اور نیب نے ہی ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی، کابینہ کمیٹی نہ ہونے کے باعث زلفی کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا تھا تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہوسکیں۔

About Admin

Check Also

مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، بھارتی میڈیا

نئی دلی (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: