Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / ہوا میں معلق گاڑی سے معمر خاتون کوبحفاظت اتارلیا گیا

ہوا میں معلق گاڑی سے معمر خاتون کوبحفاظت اتارلیا گیا

سان فرانسسکو: کیلی فورنیا میں پارکنگ پلازا کی چوتھی منزل سے گرکرجنگلے سے لٹکنے والی کارمیں سوار معمر خاتون کو بچالیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں معمرخاتون پارکنگ پلازا کی چوتھی منزل سے گاڑی نیچے اتارنے کی کوشش کے دوران سامنے سے آتی کار کو دیکھ کر گھبرا گئیں اور گاڑی کے بریک پر پاؤں رکھنے کے بجائے ایکسیلیٹر دبا دیا جس سے گاڑی کی رفتارتیزہوگئی اوربے قابو ہو کر حفاظتی جنگلا توڑتی ہوئی میں معلق ہوگئی۔
ریسکیو ادارے نے لوہے کے جنگلے اور تاروں میں پھنس کر آدھی سے زیادہ ہوا میں معلق گاڑی سے معمر خاتون کو بحفاظت نکال کر بعد ازاں گاڑی کو بھی نیچے اتار لیا۔ خاتوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کی طبیعت بہتر ہے تاہم وہ اس وقت حادثے کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ریسکیو ادارے کے ماہر اہلکاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے اہلکاروں کے جذبے کی تعریف کی۔

About Admin

Check Also

تائیوان کا انوکھا مداح جو11 فون پر’ پوکے مون گو‘ کھیلتا ہے

تائے پے(مانیٹرنگ ڈیسک) پوکے مون گیم کسی نشے کی لت سے کم نہیں اور اسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: