Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: دشت کے علاقے میں مکان پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں دشت کے علاقے میں مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 سی ٹی ڈی اہلکارزخمی جب کہ جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
دوسری جانب آپریشن کے دوران ہی ایک خودکش حملہ آورنے پولیس کی بکتربند گاڑی کے پاس آکر خود کو اڑالیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارمحفوظ رہے تاہم ایک راہ گیربچہ جاں بحق اورایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں دو دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی جس کے بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری کوبھی طلب کرلیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، بھارتی میڈیا

نئی دلی (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: